حیدرآباد۔29۔مارچ (اعتماد نیوز)ریاستی سابق نائب وزیر اعلی دامودر راج نرسمہا نے آج ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کا
شیوہ دھوکہ دہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ دلت اور اقلیتی طبقہ کے ساتھ کے سی آر کے کئے گئے وعدے کہاں چلے گئے ہیں۔انیہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس ہی حکومت قائم کریگی۔اور کے سی آر وزیر اعلی بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔